سرورق / خبریں / ممبرا : مقامی نوجوان کی دھمکی ، لاؤڈ اسپیکر کے تار کاٹتے ہوئے کہا : مائک پر نہیں ہونی چاہئےاذان

ممبرا : مقامی نوجوان کی دھمکی ، لاؤڈ اسپیکر کے تار کاٹتے ہوئے کہا : مائک پر نہیں ہونی چاہئےاذان

ممبرا : ممبرا شہر کے مضافات میں واقع شیل ڈائیگھر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کھرڈی گاؤں کے بھوئیر کمپاؤنڈ میں مسجد اقصی و مدرسہ نورالاسلام اہلسنت والجماعت میں مقامی ایک نوجوان نے شر انگیزی کرتے ہوئے مسجد کےلاؤڈ اسپیکر کے تار کاٹتے ہوئے کہا کہ مائک پر اذان نہیں ہونی چاہئے ۔ اس واقعہ کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ بے چین نظر آئے ۔آنا فانا میں شہر بھر سے معززین اور سرکردہ شخصیات بھوئیر کمپاؤنڈ پہنچ گئیں ۔ پولیس نے بھی موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اجئے بھوئیر کوگرفتار کر لیا جب کہ مسجد کے اطراف میں سخت حفاظتی بندو بست کئے ۔ ساتھ ہی ساتھ معاملہ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے دونوں فریقین کے مابین پولیس اسٹیشن میں پر امن میٹنگ بھی کی گئی۔اس سلسلہ میں پولیس نے بتایا کہ یہ کوئی مذہبی منافرت پھیلانے والا معاملہ نہیں بلکہ مسجد کے ذمہ داروں کو ڈرا دھمکا کر ان سے پیسہ اینٹھنے کامقامی دو لڑکوں بابا خان اور اجئے بھوئیر نے منصوبہ بنایا تھا ، جس پر اجئے مسجد میں گیا اور بابا باہر ہی تھا ۔ پولیس نے بابا خان اور اجئے بھوئیر نامی لڑکوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ، جس میں اجئے کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن بابا فرار ہوگیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: