سرورق / خبریں / ممبئی کے ورلی کی ایک عمارت میں آتش زدگی، 90 افراد کو محفوظ نکالا گیا –

ممبئی کے ورلی کی ایک عمارت میں آتش زدگی، 90 افراد کو محفوظ نکالا گیا –

ممبئی، ورلی علاقے میں 33 منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق، آگ بیومونڈ ٹاور کی 32 ویں منزل پر لگی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں سمیت پانچ جمبو ٹینکر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔ یہ عمارت اپا صاحب مراٹھے مارگ پر واقع ہے۔ معلومات کے مطابق، عمارت کی 26 ویں منزل پر دیپیکا پادوکون کا فلیٹ ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اب تک 90 افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔
آگ کے بارے میں معلومات ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پانا شروع کر دیا ہے۔ دیپکا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی اشتہار کی شوٹنگ کے لئے باہر گئی ہوئی ہے۔ اس آتش زدگی میں کوئی جانی مالی نقصان ہوا ہے یا نہیں اس کی جانکاری ابھی تک نہیں مل پائی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: