سرورق / خبریں / ممبئی میں رہائشی علاقہ میں طیارہ گرنے سے افراتفری، خاتون پائلٹ سمیت 5ہلاک،راہ گیر بھی شکار بنا –

ممبئی میں رہائشی علاقہ میں طیارہ گرنے سے افراتفری، خاتون پائلٹ سمیت 5ہلاک،راہ گیر بھی شکار بنا –

ممبئی ، آج دوپہر ممبئی کے شمال مشرقی علاقے گھاٹ کوپر کے گنجان آبادی والے علاقے میں ایک زیرتعمیر عمارت پر گرجانے کی وجہ سے خاتون پائلٹ اور خاتون ٹیکنشین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ،ان میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔محکمہ شہری ہوابازی کی ایک ٹیم ممبئی کے لیے روانہ ہوچکی ہے جبکہ این ڈی ایف آر نے مورچہ سنبھال لیا –
ذرائع کے مطابق کنگ ایئرکا سی 90چارٹر طیارہ آزمائشی پروازپر جوہو ایئر بیس سے روانہ ہوا تھا اور2014میں بھی حادثے کا شکار ہواتھا ،جس کے بعد اترپردیش حکومت نے اس طیارے کو فروخت کردیا تھا۔میونسپل کارپوریشن کے شعبہ آفات نے اس کی تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے چار طیارے میں سوار تھے جبکہ ایک راہ گیر بھی ہلاک ہوا ہے ۔طیارہ میں گرنے کے ساتھ آگ لگ گئی اور کئی دھماکے ہوئے ۔
پولیس کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے جاگرتی نامی زیر تعمیر عمارت کے احاطہ میں طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیاجوکہ ہوائی اڈے سے محض تین کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔حادثے کے فوری بعد پانچ فائر انجن جائے حادثے پر پہنچ گئے اور جمبو واٹر ٹینکر کی مددسے آگ پر قابو پالیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق 12نشستوں والے (VT-UPZ) طیارے میں پائلٹ سمیت پانچ مسافر تھے۔ان کی جلی ہوئی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔طیارہ ممبئی کی یو وائی ایوی ایشن پرائیوٹ لمیٹیڈکمپنی کا ہے جس کے مالک گٹکا تاجر دیپک کوٹھاری ہیں جوکہ اترپردیش حکومت سے خریدا گیا تھا ۔
بتایا جاتاہے کہ 2014میں بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔ایئرپورٹ سے نزدیک ہونے کی وجہ سے رن وے کو بند کردیا گیا ہے اور دوسری سمت کے رن وے سے طیاروں کی پرواز جاری ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: