سرورق / قومی / ممبئی میں دردناک حادثہ ، لوکل الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے پل پربھگڈر،22مسافرہلاک

ممبئی میں دردناک حادثہ ، لوکل الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے پل پربھگڈر،22مسافرہلاک

ممبئی میں دردناک حادثہ ، لوکل الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے پل پربھگڈر،22مسافرہلاک

ممبئی، 28ستمبر(یواین آئی )آج یہاں مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئیل کی آمد سے چند گھنٹے قبل صبح تقریباً ساڑھے 9اور 10بجے کے درمیان ویسٹرن ریلوے کے الفیسٹن ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوورپل پر چڑھنے کے دوران مچی بھگڈر کے نتیجے میں22افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 22مسافروں کو نزدیکی کنگ ایڈورڈ میموریل (کے ای ایم ) اسپتال میں داخل کیا گیا ،جن میں نصف شدید طورپر زخمی ہیں۔
الفیسٹن ریلوے اسٹیشن ویسٹرن ریلوے کااورپریل سینٹرل ریلوے کالوکل اسٹیشن ہے اور دونوں کو ایک فٹ اوورپل جوڑتا ہے ۔
چندسال میں آس پاس کے علاقوں میں تجارتی دفاتر کھل جانے کے سبب یہاں مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ سینٹرل ریلوے نے پریل اسٹیشن ٹرمنل بھی بنادیا ہے ،لیکن فٹ اوورپل کی کمی اور اس کی چوڑائی کو کشادہ کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: