سرورق / خبریں / ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم اور داود ابراہیم کے قریبی طاہر مرچنٹ عرف ٹکلا کی موت –

ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم اور داود ابراہیم کے قریبی طاہر مرچنٹ عرف ٹکلا کی موت –

ممبئی، ممبئی میں تقریباً 25برس قبل 12مارچ 1993کو ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے ایک ملزم طاہر مرچنٹ عرف طاہر ٹکلہ کا آج دورہ قلب کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق وہ پنے کی یروڈہ سینٹرل جیل میں قید تھا ،آج صبح سویرے 3بجے دورہ قلب کے بعد اسے فوری طورپرپونے کے سسون اسپتال منتقل کیا گیا جہا ں علاج کے دوران پونے چار بجے اس نے آخری سانس لی۔اس کی تصدیق ایڈیشنل ڈی جی پی (جیل ) بی کے اپادھیائے نے کی ہے۔گزشتہ سال 7ستمبر کو طاہر مرچنٹ کو بم دھماکوں کی سازش رچنے کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔ان دھماکوں نے ممبئی ہی نہیں بلکہ ملک کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔
ان کی وکیل فرحانہ شاہ نے مرچنٹ کی موت کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ سپریم کورٹ میں اس کی سزائے موت کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے جس میں طاہر مرچنٹ نے پھانسی کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ اس سے قبل اعجاز پٹھان اور محمد اقبال بھی جیل میں لقمہ اجل بن گئے جبکہ ان کی اپیل بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: