سرورق / خبریں / ممبئی:اندھیری میں بڑا حادثہ ٹل گیا،ریلوے اوورپل کا حصہ منہدم –

ممبئی:اندھیری میں بڑا حادثہ ٹل گیا،ریلوے اوورپل کا حصہ منہدم –

ممبئیعروس البلاد ممبئی میں مانسون کے دوران شمال مغربی علاقہ کے سب سے مصروف ترین علاقہ اندھیری میں آج صبح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ،لیکن ایک ریلوے پْل (اوور برج) کا حصہ گرنے کی وجہ سے 6افراد زخمی ہوگئے اور ان میں سے دوکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ،صبح ساڑھے 7بجے پیش آیا حادثہ اگر ایک گھنٹے کی تاخیر سے پیش آتا تو بھاری جانی ومالی نقصان کا امکان ہے۔مذکورہ حادثے کے سبب ویسٹرن ریلوے کی لوکل خدمات ٹھپ پڑگئی ہے اور کئی طویل مسافتی ٹرینیں روک دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اندھیری کے مغربی اور مشرقی علاقے کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے اووربرج پر موٹرگاڑیوں کی آمدورفت 24گھنٹے جاری رہتی ہے کیونکہ یہ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے (احمدآباد ہائی وے )سے جڑاہوا ہے۔حادثہ صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا ،جس کے بعد موقع پرفائر بریگیڈ کی متعددگاڑیاں پہنچ گئیں۔ممبئی پولیس،جی آرپی ایف ،آرپی ایف اور این ڈی آرایف تعینات کردیا گیا ہے ،فائربریگیڈاور این ڈی آرایف کا عملہ اور ریلوے مزدور راحتی کاموں میں مصروف ہیں۔

اندھیری ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقعہ پل کے9 پلیٹ فارم ہیں اور ان میں پیلٹ فارم نمبر8-9پر پل کا خستہ حال حصہ گرگیا ،جس کے سبب پلیٹ فارم کا شیڈ منہدم ہوچکا ہے جبکہ اوورہیڈ تار ٹوٹ چکے ہیں اورپٹریوں پر پڑے ملبے کی صفائی اور تاروں کے جوڑنے میں 8-10 کا امکان ہے۔ حادثے کے سبب اندھیری سے ویرار جانے والی ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پْل صبح 7.30 بجے اچانک گر گیا۔ شہر میں گزشتہ شام سے مسلسل ہونے والی بارش کو پل ٹوٹنے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ممبئی کے اندھیری اسٹیشن پر پل حادثے کے زخمیوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر پی ایف کے افسر نے بتایا کہ حادثے میں چھ زخمیوں کو پارلے کے کوپر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور دوزخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ایک لوکل ٹرین محض سومیٹر کے فاصلے پر واقع تھی ،اور موٹر مین نے پل کا حصہ گرتے دیکھ ایمرجنسی بریک لگا کرٹرین روک دی ۔
انہوں نے کہا اگلے4-5 گھنٹے میں ویرار کے لئے ٹرین سروس بحال ہو جائے گی۔پل کے دوسری طرف دو اسکول ہیں ،جن میں چھٹی دے دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پل کا استعمال کافی ہوتاہے۔ غنیمت یہ رہا کہ جس وقت حادثہ پیش آیا،اس وقتساڑھے سات بجے تھے اور اگر حادثہ ایک گھنٹے پیش آتا تو کافی نقصان ہوسکتا تھا۔اس وقت زیادہ لوگ موجود نہیں تھے۔ ممبئی پولس نیحادثے کے بعد ٹوئٹ کیا ہے۔جس کے مطابق ’’پل گرنے کے بعد موقع پر حفاظت کے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ موقع پر پولس پہنچ گئی ہے اور ٹریفک فی الحال روک دیا گیا ہے۔‘‘
وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ممبئی کے پولیس کمشنر جیسوال اور بی ایم سی کمشنر اجوئے مہتا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور مسافروں اور شہریوں کی جان ومال کی مکمل حفاظت کی ہدایت جاری کی ہے۔
صبح سویرے ممبئی آنے والی طویل مسافتی ٹرینوں کو بوریولی اسٹیشن پر روک دیا گیا جن میں احمدآباد اور نئی دہلی کی سمت سے آنے والی ٹرینیں شامل ہیں ،اگست کرانتی راجدھانی ،گجرات میل ،اور ممبئی سینٹرل اور باندرہ ٹرمنس سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوں گی ،یا انہیں بوریولی سے روانہ کیا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: