سرورق / خبریں / ملک کی ترقی کیلئے تعلیم ضروری: جج دیپا

ملک کی ترقی کیلئے تعلیم ضروری: جج دیپا

ارسیکرہ: تعلیمی ترقی سے ہی ملک کی مجموعی ترقی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے اس لئے حکومت کی طرف سے ہر بچہ کو مفت تعلیم دینے اور لازمی تعلیم ایکٹ کو جاری کیا گیا ہے۔ یہ بات جے ایم ایف سی فرسٹ اڈیشنل سیول جج دیپا نے کہی۔ انہوں نے یہاں تعلقہ لیگل سرویس کمیٹی اڈوکیٹس اسوسی ایشن، محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سینٹ میری کنڑا ہائیر پرائمری اسکول کے احاطے میں منعقدہ طلبہ کیلئے قانونی بیداری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ تعلیم چند افراد کیلئے محدود تھی اور دولتمند بارسوخ افراد ہی تعلیم حاصل کرتے تھے، مزدورں اور غریبوں کے بچوں کی تعلیم صرف خواب بن کر رہ گئی تھی مگر زمانہ اب وہ نہیں رہا ہر بچہ کیلئے تعلیم لازمی قرار دیا گیا ہے۔ غریب طبقہ سے جڑے بچے بھی تعلیم حاصل کر کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوسکتے ہیں جس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔ تعلیم بچوں کا بنیادی و دستوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں سدھار کیلئے حکومتیں کئی طرح کے اقدامات کر رہی ہیں اور طلبہ کو مختلف اسکیموں کے تحت سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔حکومت کا مقصد ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہو۔ والدین کو چاہئے کہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ بچوں کو تعلیم سے محروم ہونے سے بچانے کیلئے حکومت نے 1986 میں 14سال سے کم عمر کے سبھی بچوں کو مفت تعلیم دیئے جانے کا ایکٹ جاری کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: