سرورق / خبریں / ملک کو اگروال کا خط: بوفورس گھپلہ میں شامل لوگوں کے نام بتائیں –

ملک کو اگروال کا خط: بوفورس گھپلہ میں شامل لوگوں کے نام بتائیں –

نئی دہلی‘ ملک کی سیاست کو متاثر کرنے والے بوفورس توب سودا گھپلہ معاملے میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے والے بی جے پی کے رہنما اور وکیل اجے اگروال نے بہار کے گورنر ستیہ پال ملک کو آج ایک خط لکھ کر اس گھپلے میں ملوث لیڈروں کے نام ظاہر کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر ملک نے پچھلے دنوں پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی نہایت ایماندار شخص تھے لیکن ان کے ارد گرد رہنے والے تین چار غلط لوگ اس گھپلے کے لئے ذمہ دارتھے ۔ حالانکہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا۔
مسٹر اگروال ین مسٹر ملک کو آج ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ مسٹر ملک کو بوفورس توپ خریداری گھپلہ میں شامل لوگوں کے نام کو اجاگر کرنا چاہئے۔ انہوں نے لکھا ہے’’ میں گذشتہ تیرہ سال سے سپریم کورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں بوفورس گھپلہ کے سلسلے میں مقدمات لڑ رہا ہوں ۔ یہ ملک کا پہلا سب سے بڑا دفاعی گھپلہ تھا۔ سی بی آئی اور میں نے حال ہی پورے گھپلے کی دوبارہ جانچ کے لئے نچلی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس لئے اگر آپ ان ناموں کو اجاگر کرتے ہیں جن کے بارے میں آپ نے اپنے خطاب میں ذکر کیا ہے تو اس سے سی بی آئی کو اس معاملے کے گواہوں میں انہیں شامل کرتے ہوئے جانچ کرنا آسان ہوجائے گا۔‘‘
انہوں نے لکھا ہے ’’ کسی ریاست کے گورنر جیسے اعلی آئینی عہد ہ پر فائز شخص کے اس طرح بیان دینے کے بعد آپ کو قوم کے مفاد میں اسے چھپا کر نہیں رکھنا چاہئے۔
بی جے پی لیڈر نے گھپلے میں شامل ان تین چار لوگوں کے نام بتاکر سی بی آئی کو جانچ میں مدد کرنے کی مسٹر ملک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اس گھپلے میں ملوث لیڈروں کے خلاف مقدمات شروع کرنے میں سی بی آئی کی مدد کریں تاکہ مستقبل میں قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہ کیا جاسکے۔
مسٹر اگروال نے ہی بوفورس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ انہوں نے 2014 کے عام انتحانات میں رائے بریلی سے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے خلاف بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: