سرورق / خبریں / ملک میں 2016 میں کینسر کے 39 لاکھ معاملے سامنے آئے-

ملک میں 2016 میں کینسر کے 39 لاکھ معاملے سامنے آئے-

ترووانت پورم، 9 جنوری (یواین آئی) ملک اور کیرالہ میں کینسر کے بڑھتے کیسز پر جہاں ڈاکٹربے چین ہیں وہیں تمباکو مصنوعات پر 85 فیصد گرافک انتباہ سے متعلق قانون کو غیر قانونی قرار دینے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلہ سے سکتے میں بھی ہیں کہ اس سے کینسر بیداری مہم پر منفی اثر پڑے گا۔

مختلف تحقیقی جائزوں ثابت ہو گیا ہے کہ تمباکو اور اس سے تیار مصنوعات کا استعمال کینسر کی ایک بہت بڑی وجہ ہیں اور نوجوان نسل کو اس خطرے کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے کہ دوستوں کے درمیان سگریٹ یا بیڑی کا پہلا کش زندگی بھر کی ایک ایسی عادت بن جاتی ہے جسے چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔

انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) کے نیشنل کینسر رجسٹری پروگرام کے مطابق ملک میں سال 2016 میں کینسر کے 39 لاکھ کیس دیکھنے میں آئے اور ان میں سے کیرالہ میں 1،15،511 معاملوں کا سامنے آنا تشویشناک ہے کیونکہ کیرالہ ملک کا سب سے زیادہ خواندہ ریاست ہے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: