سرورق / خبریں / ملک میں ترقی کی جگہ صرف ‘بكواس’:تیجسوی

ملک میں ترقی کی جگہ صرف ‘بكواس’:تیجسوی

پٹنہ، 5 مارچ (یواین آئی) بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کے مسئلہ پر مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ ترقی کی جگہ بکواس کرنے والی حکومت کو سبق سکھانے کے لئے نوجوانوں کو متحرک کرنا ہوگا۔

مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا-’’نوجوان بے روزگار ہے، کسان خودکشی کر رہا ہے، مزدور پریشان ہے، مہنگائی عروج پر ہے، لٹیرے ملک کی سفید دولت لے کر بیرون بھگائے جا رہے ہیں، مینڈیٹ کی سرعام لوٹ ہو رہی ہے، ترقی کی جگہ بکواس ہو رہا ہے، نوجوانوں کو پہل کرکے تحریک شروع کرنی ہو گی، جھوٹے اور جملےبازوں کو سبق سکھانا ہوگا‘‘۔

خیال رہے ارریہ لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لئے مهاگٹھ بندھن امیدوار سرفراز عالم کے حق میں انتخابی مہم کیلئے مسٹرتیجسوی یادو آج ارریہ میں ہیں-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: