سرورق / خبریں / ملک بھر میں کیش کی قلت کا بحران، کئی شہروں میں اے ٹی ایم خالی،ایکشن موڈ میں حکومت اورآر بی آئی –

ملک بھر میں کیش کی قلت کا بحران، کئی شہروں میں اے ٹی ایم خالی،ایکشن موڈ میں حکومت اورآر بی آئی –

نئی دہلی، ملک کے کئی بڑے علاقوں میں پھر سے اچانک نقدی کی قلت نے عام آدمی کی فکر بڑھادی ہے۔کئی چھوٹے شہروں میں اے ٹی ایم خالی ہیں او رباہر “نو کیش ‘کا بورڈ لگا ہے۔یوپی سے لیکر بہار،گجرات ،جھارکھنڈ،اور مدھیہ پردیش کے شہری اور دیہی علاقوں میں اے ٹی ایم میں کیش نہ ہونے کی شکایت آ رہی ہیں۔حالانکہ حکومت کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ کوئی دقت نہیں ہے۔بینکوں میں بھرپور کیش ہے۔صرف اچانک نکاسی سے یہ دقت آئی ہے۔اب بدھ کو بھی یہ بحران ملک بھر میں نظر آرہا ہے۔
آر بی آئی نے کہ ،’میڈیا میں یہ رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں کرنسی کی کمی ہے۔یہ شروعات سے صاف کیا گیا ہے کہ آر بی آئی کے وولٹس اور کرنسی چیسٹس میں کافی نقد موجود ہے۔پھر بھی نوٹ چھاپنے کی چاروں پریس میں پرنٹنگ کا کا م تیز کر دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کچھ ریاستوں میں پیدا ہوئی کیش کی قلت کی وجہ وہاں اچانک کیش کی مانگ بڑھنا بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ضرورت سے زیادہ نوٹ سرکولیشن میں ہیں اور بینکوں میں دستیاب کافی نوٹ بھی موجود ہیں۔وزیر خزانہ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ حکومت نے ملک میں کرنسی کے حالات کا جائزہ لیا ہے اور آنے والے تین دنوں میں ٹھیک ہو جائے گا۔
کچھ اس طرح کی ہیں افواہ
سرکاری بینوں کے بارے میں یہ افواہ بھی ہے کہ کچھ بینک فیل ہو سکتے ہیں ،اس کی وجہ بھی سے بھی کچھ لوگ نقدی نکال رہے ہیں۔
کچھ لوگ کالا بازاری اور منافع خوری بھی کر رہے ہیں۔وہ لوگوں سے الیکٹرانکلی پیسے لیکر 5 سے 10 فیصدی مارجن پر نقدی دے رہے ہیں۔یہ بھی کیش کم ہونے ک ایک وجہ ہے۔ بینکنگ کا نظام بھی وجوہات میں سے ایک ہے۔اس کی وجہ سے کچھ ریاستوں میں جہاں زیادہ نقدی ہے،وہین کچھ ریاستوں میں ضرورت سے کم ہے۔ شادی کا سیزن ان دنوں زوروں پر ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی لوگوں کو زیادہ رقم میں کیش کی ضرورت ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: