سرورق / خبریں / ملازمین کی تعداد –

ملازمین کی تعداد –

نئی دہلی،  شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم دفتر، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 77 وزارتوں /محکموں جن میں ان کے ذیلی دفاتر بھی شامل ہیں ، سے موصولہ معلومات کے مطابق یکم جنوری 2016 تک مرکزی حکومت کے تحت عہدوں اور سروسیز میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کی نمائندگی بالترتیب 17.49 فی صد ، 8.47 فی صد اور 21.57 فی صد ہے۔

دیگر پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن کی فی صد کے مقابلے میں مرکزی حکومت کی سروسیز میں ان کی نمائندگی کم ہے کیونکہ دیگر پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن کی شروعات ستمبر1993 میں ہوئی تھی ۔

دستیاب معلومات کے مطابق دیگر پسماندہ طبقات کی نمائندگی یکم جنوری 2012 تک 16.55 فی صد تک تھی جو اب یکم جنوری 2016 تک بڑھ کر 21.57 فی صد ہوگئی ہے

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: