سرورق / خبریں / مقامی افراد کی طبی خدمت کو اولین ترجیح دینا اہم مقصد ریاست کے پہلے مسلم ایم سی ایچ یورولوجسٹ ڈاکٹر ریحان بانگی کا عزم –

مقامی افراد کی طبی خدمت کو اولین ترجیح دینا اہم مقصد ریاست کے پہلے مسلم ایم سی ایچ یورولوجسٹ ڈاکٹر ریحان بانگی کا عزم –

وجئے پور: بانگی کڈنی فاؤنڈیشن میں حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی تمام طبی سہولتیں میسرہیں لہٰذا عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ متعلقہ طبی اسکیموں کے تحت جاری شدہ ہیلتھ کارڈس کے ذریعہ مفت علاج یہاں کے تمام ماہرین ڈاکٹرس کے ذریعہ کروائیں۔ بانگی کڈنی فاؤنڈیشن کے سرکردہ یورولوجسٹ ڈاکٹر ریحان بانگی نے نامہ نگار سالار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بانگی کڈنی فاؤنڈیشن میں یورولوجی کی جن بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ اس کی تفصیلات بتائیں جو درج ذیل ہے۔
PCN-Precuteneous Nephro Lithrotomy, URSL-Ureterscpic Lithotrispy, TURP-Transurethral Resection of Prostate, TURBT-Transurethral Resection of Bladder Tumour, ESWL-Extracorporeal Shock Wave Lithotrispy
مذکورہ اراضی پیشاب سے منسلک ہیں جیسے گردہ میں پتھری وغیرہ۔ 32؍سالہ ریحان بانگی کو ایم بی بی ایس اور ایم ایس کے بعد یورولوجی میں ایم سی ایچ کی ڈگری رکھنے والے ریاست کرناٹک کے پہلے مسلم سرجن کا شرف حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بہت جلد یہاں ڈیالیسس یونٹ شروع کئے جائیں گے اور ساتھ ہی ایک ای ایس ڈبلیو ایل موبائل یونٹ بھی قائم کیاجائے گا تاکہ وجئے پور والوں کو پڑوسی مہاراشٹرا بالخصوص شولاپور اور میرج جانے کی نوبت نہ آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ وہ اپنے والد محترم ڈاکٹر منیربانگی کی طرح وجئے پور کے عوام کی خدمت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس لئے بیرون ممالک خصوصی طورپر یوروپ یا امریکہ جاکر کام کرنے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے مادر وطن کو ترجیح دے رہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ باشندگان شہر وجئے پور کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر ریحان شہر وجئے پور کے ایک معزز بانگی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جن میں ان کے دادا مرحوم بانگی جج صاحب کی سماجی خدمات قابل ستائش ہیں جن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈاکٹر منیر بانگی نے نہ صرف طبی میدان بلکہ سماجی میدان میں بھی نام کمایا ہے جن کے ایک چشم وچراغ ڈاکٹر ریحان بانگی کو خدمت خلق کا جذبہ وراثت میں نصیب ہواہے۔ بحیثیت یورولوجسٹ اپنے منصبی فرائض کو بخوبی انجام دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے والد ڈاکٹر منیر بانگی کی جانب سے 1979ء سے چلائے جارہے ایک اسپتال میں جو یہاں ان دنوں بانگی کڈنی فاؤنڈیشن واقع جامع مسجد روڈ میں ضم ہوچکاہے کا جائزہ لیتے ہوئے بتایاکہ 100؍بستر پر مشتمل بانگی اسپتال تمام جدید ترین سہولتوں سے لیس ہے جس میں لیاب کے علاوہ کارڈیالوجی، گائناکولوجی، آرتھوپیڈک، حادثات، ای این ٹی وغیرہ کے شعبہ جات کے تحت ماہرین کی جانب سے علاج کیا جارہاہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مستقبل میں خون ٹسٹ، سونوگرافی اور ایکسرے بالکل واجبی داموں میں انجام دیئے جائیں گے۔ جبکہ ہرماہ کینسر، یورولوجی، نیفرولوجی کے مفت طبی کیمپ کا آغاز ہوچکاہے۔ یہاں 24؍گھنٹے ایمبولینس شروع کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا مقصد کسی مریض کا استحصال کرنا نہیں بلکہ صحیح اور بہتر علاج کے ذریعہ صحت مند بناناہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: