سرورق / خبریں / مفرور اقتصادی مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کا آرڈیننس جاری –

مفرور اقتصادی مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کا آرڈیننس جاری –

نئی دہلی ۔ مفرور اقتصادی مجرموں کی جائیداد قرق کرنے یا قبضہ کرنے سے متعلق آرڈیننس کو صدر رام ناتھ كووند نے منظوری دے دی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کے التزام عمل میں آ گئے ہیں۔ مرکزی کابینہ نے مفرور اقتصادی مجرموں کی املاک قرق یا قبضہ کرنے کی فراہمی والے آرڈیننس کو کل منظوری دیکر صدر کے پاس بھیجا تھا۔
آرڈیننس کی دفعات کے تحت سرکاری ایجنسیاں مفرور اقتصادی مجرموں کی منقولہ اور غیر منقولہ املاک قرق کر سکیں گی اور اس کی نیلامی بھی کر سکیں گی تاکہ سرکاری خزانے کو ہونے والے نقصان کی تلافی کی جا سکے۔ اس التزام کے تحت مفرور ملزم کسی سول عدالت میں اپنا دفاع نہیں کر سکے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: