سرورق / بین اقوامی / مغربی دباؤ کے باوجود میزائل کا کام جاری رہے گا – ایران

مغربی دباؤ کے باوجود میزائل کا کام جاری رہے گا – ایران

تہران، مغربی دباؤ کے باوجود ایران اپنا میزائل پروگرام جاری رکھے گا۔ یہ بات پیر کے روز ایک خبر رساں ایجنسی نے ایک اعلی فوجی فوجی کمانڈر کے حوالہ سے دی۔
نیم سرکاری ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے ترجمان مسعود جزائری نے کہا’’ایران کے میزائل پروگرام بلا توقف جاری رہیں گے اور غیر ملکی طاقتوں کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے،‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایرانی اہلکار کو ’’غیر ملکیوں کے ساتھ اس مسئلہ پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے‘‘
فرانس کے وزیر خارجہ ایران اور چھ اہم طاقتوں کے درمیان ہونے والےوالےنیوکلیر معاہدے کی یورپ کی طرف سے از سر نو توثیق کرنے کے لئے پیر کے روز ایران میں تھے، لیکن انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ظاہر کی جانے والی تشویش کا بھی ذکر کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: