سرورق / خبریں / مغربی بنگال کا نام ’’بنگال‘‘ کرنے کی تجویز پاس –

مغربی بنگال کا نام ’’بنگال‘‘ کرنے کی تجویز پاس –

کلکتہ مغربی بنگال اسمبلی نے آج ریاست کا نام ’’مغربی بنگال‘‘ کو بنگلا میں تبدیل کرنے کی تجویز کو پاس کردیا ہے ۔
مغربی بنگال اسمبلی سے تجویز پاس ہونے کے بعد اب اس کو مرکزی وزارت داخلہ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔اگروزارت داخلہ نے منظور ی دیدی تو مغربی بنگال نام ’’بنگلا ‘‘ ہوجائے گا۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ریاستی اسمبلی میں تجویز پیش کیا کہ ریاست کا نام ہر زبان میں ’’بنگلا‘‘ کردیا جائے۔در اصل مرکزی حکومت نے اس تجویز کو رد کردیا تھا کہ مغربی بنگال کا نام انگلش میں بنگال ، بنگلہ زبان میں بنگلہ اور ہندی میں بنگال کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا ۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 2011سے ہی ریاست کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ممتا بنرجی کی دلیل ہے کہ مرکزی حکومت کی میٹنگوں میں ریاستی حکومت کو ہمیشہ اپنی بات کہنے کا اخیر میں موقع ملتا ہے ۔اس سے قبل ملک کے کئی ریاستوں کے نام تبدیل ہوچکے ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: