سرورق / خبریں / معیشت پر نہیں نظر آرہاہے جی ایس ٹی کا اثر:کانگریس

معیشت پر نہیں نظر آرہاہے جی ایس ٹی کا اثر:کانگریس

نئی دہلی ،کانگریس نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کو اشیااور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی )کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اتوارکو کہاکہ مودی حکومت جی ایس ٹی نافذ ہونے کی پہلی سالگرہ پر چاہے کیوں نہ جشن منارہی ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ معیشت پر اسکا مثبت اثر نظر نہیں آرہاہے ۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پی چدمبرم نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ انھیں خوشی ہے کہ انکی پارٹی کی قیادت والی حکومت نے 2006میں نیاٹیکس نظام نافذ کرنے کے لئے جی ایس ٹی کا تصوردیاتھا اور وہ آج حقیقت بن گیاہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ اسکےہیئت تبدیل کردی گئی ہے جس کی وجہ سے ملک کی معیشت پر اسکے مثبت اثرات نظر نہیں آرہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ مودی حکومت نے جو جی ایس ٹی نافذ کی تھی ،اس میں بہت سی خامیاں ہیں ۔اس میں اتنی خامیاں ہیں کہ عام شہریوں ،چھوٹے تاجروں ،کاروباریوں اور برآمدکاروں کے لئے جی ایس ٹی ایک عذاب بن گیاہے ۔صرف ٹیکس انتظامیہ مودی حکومت کے جی ایس ٹی سے خوش ہے کیونکہ اسے من مانی کرنے کا بھرپورموقع دیاگیاہے ۔
کانگریس لیڈر نے کہاکہ انکی پارٹی ابتداسے ہی بجلی اور پٹرول نیز ڈیزل وغیرہ کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کررہی ہے ۔ریاستوں میں کانگریس حکومتوں کے وزرائے خزانہ جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں ان معاملات کو اٹھاتے رہے ہیں لیکن انکی بات پر توجہ نہیں دی جاتی ۔
انھوں نے کہاکہ عام لوگوں پر پٹرولیم مصنوعات کی آسمان چھوتی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے اسے جی ایس ٹی کے دائرے میں لایاجانا چاہئے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: