سرورق / کرناٹک / معاوضہ نہ ملنے پر سرکاری بس ضبط

معاوضہ نہ ملنے پر سرکاری بس ضبط

بنگلور (پینہ یان):۔ منڈیا ضلع کے آر پیٹ پولیس نے حادثہ کا شکار ایک شخص کے خاندان کو معاوضہ نہ دینے پر سرکاری بس ضبط کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 9جون 2014کو کے آر پیٹ تعلقہ وٹھل پورہ دیہات کے قریب کے ایس آر ٹی سی کی ایک بس نے بائک سوار دی ایس گوپال کو ٹکر مار دی تھی۔جس کے باعث گوپال کی موقعہ واردات پر ہی موت ہوگئی اور پولیس نے معاملہ کی جانچ کرکے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے معاملہ کی شنوائی کرتے ہوئے حادثہ کا شکار گوپال کے خاندان کو 17لاکھ روپیوں کا معاوضہ دینے کا حکم دیا ۔کے ایس آرٹی سی نے عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی معاوضہ دیا ۔گوپال کی بیوی شری دیوی نے دوبارہ عدالت میں رٹ عرضی داخل کی اور شکایت کی کہ اس کے شوہر کو ابھی تک معاوضہ نہیں ملا ہے اس کا شوہر محکمۂ ڈاک کا ملازم تھااور وہ ہر دن کئی دیہاتوں کو جاکر خطوط منی آرڈر اور دیگر کئی خدمات انجام دیتا تھا۔ عدالت نے مقامی پولیس کو حکم دیا کہ وہ کوئی قیمتی بس ضبط کرے۔پولیساور عدالت کے افسران نے میسور سے ممبئی جارہی کے ایس آرٹی سی کی ولو (volvo)بس ضبط کی اور اس بس میں سوار مسافروں کو دوسری بس کے ذریعہ ممبئی روانہ کیا گیا ۔ ضبط شدہ بس کو پولیس تھانہ کے احاطہ میں کھڑی کی گئی ہے ۔

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کے آر پورم۔۔۔ گاڑی سواروں کیلئے خطرناک چوراہا –

بنگلور،  بنگلور شہر کے خستہ حال راستوں اور ٹریفک کی بد انتظامی کی وجہ سے …

جواب دیں

%d bloggers like this: