سرورق / بین اقوامی / مصر میں ویب سائٹ آفس میں چھاپہ،چیف ایڈیٹر گرفتار –

مصر میں ویب سائٹ آفس میں چھاپہ،چیف ایڈیٹر گرفتار –

قاہرہ، 4 اپریل (رائٹر)مصر میں پولیس نے ایک نیوز ویب سائٹ دفتر پر چھاپہ مار کر چیف ایڈیٹر کو گرفتار کیا ہے۔
ایک سرکاری نگراں تنظیم ’سپریم کونسل فار میڈیا ریگولیشن‘ نے گزشتہ ہفتے مصر میں صدارتی انتخابات کے دوران مبینہ بے قاعدگیوں کو نیویارک ٹائمز کے مضمون کو دوبارہ شائع کیے جانے کے معاملے میں ویب سائٹ ’مصر العربیہ‘ کو 50 ہزار پونڈ کا جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت دیئے جانے کے دو دن بعد کل پولیس نے ویب سائٹ کے دفتر میں چھاپہ مارا اور ویب سائٹ کے چیف ایڈیٹر کو گرفتار کر لیا۔

سپریم کونسل فار میڈیا ریگولیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے الیکشن کمیشن کی شکایت کی بنیاد پر ویب سائٹ پر لگے الزامات کی تحقیقات کی گئی اور اور اس پر جرمانہ عائد کیا گیا-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: