سرورق / بین اقوامی / مصر میں اعلیٰ انتظامی عدالت نے یو ٹیوب پر لگائی عارضی روک –

مصر میں اعلیٰ انتظامی عدالت نے یو ٹیوب پر لگائی عارضی روک –

قاہرہ، مصر کی اعلی انتظامی عدالت نے ویڈیو شیئر کرنے والی سائٹ یو ٹیوب پر ایک مہینہ کے لئے عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ اس معاملہ میں عرضی گزار وکیل نے رائٹر سے کہاکہ عدالت نے یہ فیصلہ پیغمبر محمد ﷺ کی توہین کرنے والے ایک ویڈیو پر سنایا ہے۔
ذیلی عدالت نے انفارمیشن تکنالوجی اور مواصلات کی وزارت کو 2013کے اس ویڈیو پر یو ٹیوب پر روک لگانے کا فیصلہ سنایا تھا لیکن اعلی انتظامی عدالت میں اس معاملہ پر پھر سے سماعت ہوئی اور ذیلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ وزارت نے اس وقت کہا تھا کہ سرچ انجن گوگل کے ملکیت والے یوٹیوب پر روک لگانا ممکن نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنے سے سرچ انجن گوگل میں رخنہ پڑے گا۔ اس سے مصر میں ملازمتیں جائیں گی اور بڑا اقتصادی نقصان ہوگا۔
انفارمیشن تکنالوجی اور وزارت مواصلات نے فی الحال اعلی انتظامی عدالت کے اس فیصلہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ 2012میں مصریا دیگر مسلم ممالک میں امریکہ مخالف لہر کو بڑھاوا دینے کے لئے 13منٹ کا ویڈیو ’انوسینس آف مسلمس‘ کو کیلی فورنیا میں بنایا گیا تھا۔ 2013میں معاملہ دائر کرنے والے وکیل محمد حامد سلیم نے کہاکہ اس حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ویڈیو کو نشر کرنے والے تمام لنکس پر روک لگائی جائے۔ اعلی عدالت کا فیصلہ آخری ہے اور اسے آگے چیلنج نہیں کیاجاسکتا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: