سرورق / بین اقوامی / مصر سخت مانیڑی پالیسی برقرار رکھے : آئی ایم ایف

مصر سخت مانیڑی پالیسی برقرار رکھے : آئی ایم ایف

قاہرہ، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)نے مصر سے سخت مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔آئی ایم ایف نے دو ارب امریکی ڈالر کے قرض سے وابستہ اصلاحات پر مصر کی ستائش کی ہے۔ آئی ایم ایف نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہاکہ مصر میں ایندھن اور بجلی سبسڈی میں کٹوتی کے نتیجہ میں افراط زر کو خطرہ کو کم کرنے کے لئے سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف نے کہاکہ سیاحت شعبہ میں اصلاحات اور قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی پیداوار سے مصرکی ترقی صورتحال کے موافق ہے۔ بیان کے مطابق کسی بھی ملک کے مضبوط خارجی کرنسی ذخائر کا مطلب ہے کہ وہ عالمی مالیاتی صورتحال کا سامنا کرنا سکتا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: