سرورق / بین اقوامی / مصری صدر السیسی کا غزہ – رفح بارڈ کراسنگ رمضان کے لئے کھولنے کا حکم –

مصری صدر السیسی کا غزہ – رفح بارڈ کراسنگ رمضان کے لئے کھولنے کا حکم –

قاہرہ، مصرکے صدر عبد الفتاح السیسی نے آج حکم دیا کہ غزہ پٹی سے متصل رفح بارڈر کراسنگ کو پورے ماہ رمضان کے لئے کھول دیا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت آج ہی اپنے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔
مصر سے فلسطینی خطے کو ملانے والی رفح بارڈر کراسنگ اکثر بند رکھی جاتی ہے، لیکن وقفے وقفے سے اسے ضرورت مندوں کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔ مصری صدر ہدایت پر رفح بارڈ کراسنگ کو برسوں بعد پورے ماہ رمضان کے طویل وقفے کے لئے کھولا جائے گا۔ غزہ پٹی پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا کنٹرول ہے، لیکن مصر کے ساتھ متصل رفح بارڈ کراسنگ اور اسرائیل سے ملحق ایریز بارڈ پر اس کا کنٹرول نہیں ہے۔ گزشتہ سال قاہرہ میں مصالحتی کوشش کے نتیجے میں حماس نے ان دونوں بارڈ کراسنگ کا کنٹرول اپنی حریف فلسطینی اتھارٹی کو سونپ دیا تھا۔ مسٹر عبد الفتاح السیسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ رفح بارڈ کھلنے سے فلسطینی بھائیوں کو راحت ملے گی۔
واضح رہے کہ ماہ رمضان کے آغاز سے عین قبل پیر کےروز یروشلم میں امریکی سفارتی مشن کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر غزہ بارڈ پر فلسطینیوں کے پرتشدد مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے گولی باری کی تھی ، جس میں درجنوں فلسطینی مظاہرین جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں متعدد مقامی اور بیرونی صحافیوں پر بھی حملے ہوئے تھے، جن میں متعدد صحافی زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: