سرورق / بین اقوامی / مشرق صومالیہ میں تباہ کن سیلاب سے چھ لاکھ افراد متاثر –

مشرق صومالیہ میں تباہ کن سیلاب سے چھ لاکھ افراد متاثر –

اقوام متحدہ، صومالیہ کے بڑے حصے میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے تقریبا پانچ لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تقریبا ایک لاکھ 75 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ سیلاب اور زراعت سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم (یو این ایف اے او) کے مطابق سیلاب کی ایسی خراب صورتحال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا اور اس وقت پانی کی سطح 50 سال کی مدت میں سب سے زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارك نے کل نامہ نگاروں کو بتایا کہ ” سیلاب سے بے گھر لوگ بہت پریشان ہوئے ہیں اور بہت کم علاقوں میں کیمپ لگائے گئے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ “انسانی امدادر سانی کے تحت پانی، طبی نگہداشت ، پناہ گاہ اور اشیاء خورد و نوش کو ترجیح کی بنیاد پر تقسیم کیا جا رہا ہے”۔
گزشتہ سال بھی تباہ کن خشک سالی کے قہر سے چھ لاکھ لوگ متاثر ہوئے تھے اور اس کے چند ماہ بعد ہی لوگوں کو شدید بارش اور تیز سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 29 اپریل کو صوبہ ہرشیبیل کے دارالحکومت بیلیٹ وين کو 45 لاکھ ٹن ادویات اور دیگر طبی مواد بھیجے ہیں۔ صومالیہ میں افریقی یونین مشن کے امن بردار فوجیوں نے بیلیٹ وين شہر کے گندے علاقوں سے 10 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرا دیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: