سرورق / خبریں / مسلم مسائل کے حل کے لئے لیڈشپ پیدا کرنے اور سیاسی سرمایہ کاری کی ضرورت۔ مقررین –

مسلم مسائل کے حل کے لئے لیڈشپ پیدا کرنے اور سیاسی سرمایہ کاری کی ضرورت۔ مقررین –

نئی دہلی، 22جنوری (یو این آئی) مسلم لیڈر شپ کے فقدان کی وجہ سے پورے ملک اور خاص طور پر بہار میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے مسائل حل نہیں ہور ہے ہیں۔
یہ بات سماجی کارکن اور ہیومن چین کے صدر انجینئر محمد اسلم علیگ نے گزشتہ شام طلبہ اور مختلف شعبہائے حیات سے وابستہ افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں پورے ملک میں بڑے بڑے لیڈروں کا انتقال ہوا ہے اسی طرح لیڈروں کی کھیپ پیدا نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے علاقائی سطح کے لیڈروں سے لیکر قومی سطح کے لیڈروں کمی محسوس کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ ان کے مسائل اسمبلی سے لیکر پارلیمنٹ تک اٹھانے والا کوئی نہیں ہے اور مسلمان تمام تر مسائل میں الجھ گئے ہیں

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: