سرورق / خبریں / مسلمان سرکاری سہولتوں کافائدہ اٹھائیں۔ ننجے گوڈا

مسلمان سرکاری سہولتوں کافائدہ اٹھائیں۔ ننجے گوڈا

مسلمان سرکاری سہولتوں کافائدہ اٹھائیں۔ ننجے گوڈامالور:کانگریس پارٹی اقلیتی طبقات کی ترقی کی پابند عہد ہے۔ مسلمان طلبا کوتعلیم کے لئے ترجیح دی جارہی ہے یہ بات رکن اسمبلی کے وائی ننجے گوڈا نے بتائی۔ شہر کی جامع مسجد میں ریاستی حکومت کی امداد سے شروع کئے گئے انفرمیشن سنٹر ( معلوماتی مرکز) کاافتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلمان تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہیں، اقلیتوں کی بہبودی کے لئے ریاستی حکومت نے مختلف فلاحی منصوبے بنائے ہیں، لیکن ان کافائدہ مسلمانوں کو نہیں مل رہاہے۔ کیونکہ مسلمان طبقہ میں سرکاری اسکیموں کے تعلق سے صحیح جانکاری نہیں ہے۔ اس مرکز کے ذریعہ مسلمانوں کوسرکاری منصوبوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی۔ تعلقہ کے مسلمان اس مرکز کابھرپور فائدہ اٹھائیں اوراپنے لئے سرکاری سہولیات حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی انتخابات میں تعلقہ کے مسلمانوں نے کانگریس پارٹی کی حمایت کی تھی۔ رکن اسمبلی نے وعدہ کیا کہ مسلمانوں کی ترقی کیلئے اپنا تعاون دے کروہ اس احسان کابدلہ چکانے کی کوشش کریں گے۔ اورہمیشہ مسلمانوں کی مدد کے لئے تیاررہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے معلوماتی مرکز کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے 80ہزار روپئے کاچیک اوروقف بورڈکی طر ف سے دیاگیا ایک کمپیوٹر جامع مسجد کے صدرامان اللہ خان کے حوالے کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: