سرورق / خبریں / مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان۔ یتنال کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر –

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان۔ یتنال کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر –

وجئے پور – بدنام زمانہ مسلم دشمن شہروجئے پور کے بی جے پی رکن اسمبلی بسون گوڈا پاٹل یتنال کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف زہرالگتے ہوئے اشتعال انگیز بیان جاری کرنے کے الزام میں یہاں گاندھی چوک پولیس اسٹیشن میں ایک فوجداری مقدمہ آئی پی سی کی دفعہ 504,15Aاور 505(2)کے تحت (جومذاہب کے درمیان دشمنی ،نفرت پیداکرنے کے علاوہ امن وامان میں خلل پیداکرتے ہوئے بھڑکاؤبیان جاری کرنے کے سلسلہ میں ) درج کیاگیاہے۔ یتنال کی جانب سے پرسوں یہاں مرہٹوں کے ایک اجلاس میں خطاب عام کے دوران کھلے عام ٹوپی والے مسلمان مرد اور برقع پوش مسلم خواتین کو ان کے دفتر کے نزدیک آنے نہ دینے کی بات کی اور حالیہ اسمبلی انتخابات میں ان کی جیت کے لئے صرف ہندوووٹرس کو ذمہ دارقراردیااور ان کایہ بیان والا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ اس سلسلہ میں اخباری نمائندوں نے جب یتنال سے وضاحت طلب کی تو انہوں نے اپنے بیان پر اٹل رہتے ہوئے صحافیوں پر برس پڑے مذکورہ وائر ل شدہ ویڈیو اوراخباری نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی وپریس کی آزادی پر جملہ باریکی کاجائزہ لیتے ہوئے آخرکار وجئے پولیس کو یتنال کے خلاف مقدمہ درج کرناپڑاہے۔ یتنال کامذکورہ اشتعال انگیز بیان نہ صرف ریاستی سطح کے الیکٹرانک میڈیا کی اہم سرخی رہا بلکہ نیشنل میڈیا نے بھی اپنے چینلوں میں جگہ دیتے ہوئے ڈبیٹ کرایاتوڈبیٹ میں شرکت کرنے والے دانشوروں نے یتنال کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں ملک دشمن قراردیا ، بتایاجاتاہے کہ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین نصیراحمد کو جب نامہ نگار سالارنے مذکورہ حقیقت سے واقف کرایاتو فوراً موصوف نے ریاستی نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور سے جووزارت داخلہ کابھی قلمدان رکھتے ہیں رابطہ قائم کیا جس کے بعدآئی جی پی بیلگاوی رینج اور وجئے پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اس معاملہ میں سنجیدگی سے لیتے ہوئے قانونی کارروائی کرنی پڑی، معلوم ہواہے کہ سابق وزیرآرروشن بیگ نے ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ماہ رمضان میں شہر وجئے پور کے مسلمانوں کو چین وسکون کے ساتھ روزوں کااہتمام کرنے اورعین عید کے نزدیک شہر کی پرامن فضاء میں خلل پیداکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی پرزوردیاہے۔ شہر کے دوسرگرم سماجی کارکن یم سی ملا اور یس یم پاٹل (گنی ہار) نے جو اس وقت بنگلورمیں ہیں ضلع کے نومنتخب وزیر شیوانند پاٹل اوررکن کونسل سی یم ابراہیم سے ملاقات کرکے تفصیلی جانکاری دی، شیوانندپاٹل اور سی یم ابراہیم نے یتنال کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔دریں اثناء آصف قادری اڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان جاری کرکے یتنال کے بیان کی مذمت کی جبکہ عام آدمی پارٹی کے سربراہوں نے ایک پریس کانفرنس طلب کرکے یتنال کو آڑے ہاتھوں لیا، تاہم شہر کے سیکولر ہندواور مسلمانوں کی جانب سے اجتماعی طورپر یتنال کے خلاف پہل قدمی ہوگی ہرایک کوانتظار ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: