سرورق / خبریں / مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی اور سماجی پسماندگی کی اہم وجہ سے تعلیم سے دوری: اختر الایمان

مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی اور سماجی پسماندگی کی اہم وجہ سے تعلیم سے دوری: اختر الایمان

علی گڑھ، 4مارچ (یواین آئی) کشن گنج کے سابق رکن اسمبلی اور مجلس اتحاد المسلمین بہار کے صدر اختر الایمان نے موجود دور میں سرسید کی معنویت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی اور سماجی پسماندگی کی اہم وجہ سے تعلیم سے دوری ہے جس کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے سر سید احمد خاں نے اپنی پوری زندگی قربان کردی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹریچی ہال میں منعقدہ سیمینار بعنوان ” موجودہ تناظر میں سرسید تحریک کی معنویت و اہمیت ” میں انہوں نے کہاکہ حقیقی معنوں میں سرسید احمد خاں کی دوررس نگاہوں نے مسلمانوں کے مستقبل کی تصویر دیکھ لی ہے اوراس لئے اقتدار کے خاتمے کے بعد تعلیم ہی واحد ہتھیار تھی جس کے دم پر مسلمانوں اپنے آپ کو باوقار زندگی گزار رسکتے تھے اس لئے انہوں نے تعلیم اور سماجی اصلاح کے لئے بے پناہ صعوبتیں اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک عزیز میں مسلمانوں کے جو حالات آج ہیں انہیں1857 کے حالات کے تناظر میں سرسید کی بصیرت افروز نگاہوں نے ملت کے ماضی اور حال کے آئینے میں مستقبل کی وہ واضح شکل دیکھ لی تھی

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: