سرورق / بین اقوامی / مسجد حرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان ، حرمین شریفین انتظامیہ نے طلب کی درخواست –

مسجد حرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان ، حرمین شریفین انتظامیہ نے طلب کی درخواست –

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریذیڈنسی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 شعبان مقرر کی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق 16رمضان سے 20 رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اعتکاف کا سلسلہ 19 سے ماہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے۔ اعتکاف کے خواہش مند امیدوار مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 119 کے سامنے قائم خصوصی کیبن کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: