سرورق / خبریں / مسافرخانہ کی جگہ پر تجارت کرنے والوں کو نئے کامپلکس میں دکانیں دینے کا مطالبہ –

مسافرخانہ کی جگہ پر تجارت کرنے والوں کو نئے کامپلکس میں دکانیں دینے کا مطالبہ –

سرینواسپور۔ سرینواسپور منسپالٹی میں اراکین نے متفقہ طورپر مسافر خانہ کی جگہ پر تقریباً کئی سال سے 15؍دکانوں میں تجارت کررہے افراد کو اب تعمیر شدہ نئی عمارت میں دکانیں منظور کرنے رضامندی کا اظہار کیا۔ منسپالٹی کے احاطہ میں منسپل صدر رتنما ناگراج کی صدارت میں طلب کردہ خصوصی اجلاس میں یہ فیصلہ لیاگیا۔ اجلاس کا انعقادمسافرخانہ کی جگہ پر منسپالٹی کی جانب 59نئے دکانوں کے تجارتی کامپلکس کو نیلام کرنے کے مسودہ کو ضلع ڈپٹی کمشنر کی منظوری کے لئے روانہ کرنے کے مقصد کے تحت کیاگیا۔ اس موقع پر جنتادل(ایس) اور کانگریس کے اراکین نے اس جگہ پر تجارت کرنے والوں کو15دکان فراہم کرنے پرر ضامندی کا اظہار کیا اور حکومت کی ریزرویشن پالیسی کے تحت24.10فیصد کے مطابق ایس سی طبقہ کو16.5فیصد اور ایس ٹی کو6.9فیصد جبکہ معذورین کو3فیصد دکانیں دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس کے دوران اراکین نے منسپالٹی کو افزود منافع کی خاطر ڈپازٹ اور کرایہ 25فیصد کے تحت مقرر کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ جس کے تحت سیلرمیں 23 دکانیں، بیسمنٹ میں18فرسٹ فلور میں18دنوں کو تعمیر کیاگیاہے۔ سیلرمیں دیگر کو12درج ذات کو4، درج فہرست کو2،معذورین کو ایک دکان دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ اسی طرح بیسمنٹ میں پہلے تجارت کررہے15دکانوں میں سے ایس سی1، ایس ٹی1اور معذورین کو ایک دکان دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: