سرورق / خبریں / جمہوریت کے تحفظ کیلئے ووٹ کا استعمال ضروری: شیوشنکر

جمہوریت کے تحفظ کیلئے ووٹ کا استعمال ضروری: شیوشنکر

ہنسور:(محمد رفیق، نامہ نگار) جمہوریت کے تحفظ اور ملک میں بہتر انتظامیہ کی فراہمی کیلئے ووٹ کا استعمال ضروری ہے۔ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ہنسور سویپ کمیٹی کی جانب سے سرکاری افسروں اور مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کی بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔شہر کے مضافات میں واقع دیوراج ارس کے مجسمہ کے قریب سے نکلی ریلی کا افتتاح ضلع پنچایت کے چیف ایگزی کیٹیو آفیسر شیوشنکر الیکشن آفیسر کے نتیش، سویپ کمیٹی کے کنوینر سی آر کرشنا کمار، سٹی منسپل کونسل کمشنر شیوپا نائک کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ڈسٹرکٹ سویپ کمیٹی کے چیرمین و ضلع پنچایت سی ای او شیوشنکر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹنگ کا فیصد بڑھانے اور جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے سویپ کمیٹی کی جانب سے بائک ریلی اور ہر گاؤں ، دیہات، اسکول،کالج کے طلبہ سرکاری افسروں اور عملہ آنگن واڑی کارکنوں، آشاکارکنوں اور آروگیہ کارکنوں کی طرف سے جاتھا کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھس کی طرف ووٹروں کو راغب کرنے اور مثالی پولنگ بوتھس قائم کرنے کے مقصد سے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں، خاتون ووٹروں کی تعداد زیادہ ہونے والے علاقوں میں پنک پولنگ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تعلقہ پنچایت سی ای سی آر رکشناکمار نے کہا کہ ہنسور تعلقہ کو پچھلے انتخابات میں چوتھا مقام حاصل ہوا تھا اس مرتبہ ووٹنگ کے فیصد کو بڑھا کر اول مقام پر لانے کیلئے خصوصی ابھیان چلایا جارہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے نتیش، منسپل کمشنر شیوپا نائک، بی ای او ریونا، سی ڈی پی او بسوا راجو، سنجیونی منصوبے کے چیف منجولا موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: