سرورق / کھیل / مرکز میں مودی بھکتی سے بھی بڑی ہے بی سی سی آئی میں کوہلی بھکتی:رام چندر گہا-

مرکز میں مودی بھکتی سے بھی بڑی ہے بی سی سی آئی میں کوہلی بھکتی:رام چندر گہا-

نئی دہلی،21؍جنوری (آئی این ایس) وراٹ کوہلی کی کپتانی میں مسلسل 9 ٹیسٹ سیریز جیت چکی ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کیا گنوائی کوہلی اچانک ناقدین کے نشانے پر آ گئے۔حالانکہ سینچورین ٹیسٹ میں ہندوستان کی جانب سے وراٹ کوہلی نے شاندار 153 رنز کی اننگز کھیل کر ہندوستان کی ٹیم کو اس میچ میں برقرار رکھا تھا، لیکن باوجود اس کے کہ کوہلی اپنی کپتانی اور ٹیم کے انتخاب کے فیصلوں کو لے کر ناقدین کا نشانہ بن رہے ہیں۔اس سلسلے میں مشہور مورخ رام چندر گہا کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔گہا نے بی سی سی آئی کے افسران کو کوہلی بھکتی کرنے کے الزام میں آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کوچ روی شاستری کو بھی کمزور کوچ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو بی سی سی آئی میں نافذکرنے کے لئے سپریم کورٹ نے جو انتظامی کمیٹی(سی او اے)مقرر کی تھی، اس میں رام چندر گہا بھی رکن تھے۔بعد میں انہوں نے اس کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔حال ہی میں رام چندر گہا نے اپنے ایک مضمون میں کوہلی کے کپتانی کی جم کر تنقید کی ہے۔اپنے اس مضمون میں رام چندر گہا نے بی سی سی آئی کے حکام، سلیکٹرس اور کوچنگ عملے پر الزام لگایا ہے کہ یہ تمام کوہلی بھکتی میں مدہوش ہیں اور کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے کیپٹن کوہلی کی مشورہ کو اہم سمجھتے ہیں۔اسی وجہ سے ٹیم انڈیا غیر ملکی دورے پر کامیاب نہیں ہوسکی۔اپنے اس مضمون میں گہا نے کہاکہ بی سی سی آئی کے افسر کوہلی کی بھکتی میں اس طرح مدہوش ہیں کہ شاید ہندوستانی کابینہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس طرح نہیں پوجا جاتا ہوگا۔گہا نے روی شاستری کو کمزور کوچ کہتے ہوئے لکھا ہے کہ روی شاستری جیسے کمزور کوچ کی کمیاں ہوم سیریز کے دوران چھپ گئیں، لیکن اب ٹیم غیر ملکی دوروں پر ہے اور سچائی سامنے آنے لگی ہے-

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: