سرورق / خبریں / مرکزی حکومت کوسپریم کورٹ کا حکم ” 10 دنوں کے اندربتائیں کب ہوگی لوکپال کی تقرری ” –

مرکزی حکومت کوسپریم کورٹ کا حکم ” 10 دنوں کے اندربتائیں کب ہوگی لوکپال کی تقرری ” –

نئی دہلی: ملک میں لوکپال کی تقرری کو لے کر سپریم کورٹ نے بے حد سخت اوراہم رخ اپناتے ہوئے مرکزکو 10 دنوں کےاندرتقرری کا وقت طے کرکے اسے مطلع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے میں مرکزی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال پیش ہوئے۔ وینوگوپال نے لوکپال کی تقرری سے متعلق حکومت کی طرف سے حاصل تحریری احکامات سونپتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی جلد ہی اس مسئلے پرمیٹنگ منعقد کریں گے۔ بنچ نے اس معاملے کی اگلی سماعت 17 جولائی کو طے کی ہے۔
دراصل سپریم کورٹ میں “کامن کاز” نام کی ایک این جی او کی طرف سے دائرہتک عزت کی عرضی پر سماعت کی جارہی تھی۔ عرضی میں 27 اپریل 2017 کو دیئے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود لوکپال کی تقرری نہیں کئے جانے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ کورٹ نے گزشتہ سال اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پیش کردہ مجوزہ ترامیم کے پارلیمنٹ میں پاس ہونے تک لوکپال قانون کو معطل رکھنا ٹھیک نہیں ہے۔
واضح رہے کہ لوکپال کی تقرری کو لے کرعرضی پرمرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ سلیکشن کمیٹی میں قانون داں کی تقرری کا عمل چل رہا ہے۔ تب سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی لوکپال کی تقرری ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے معاملے کی سماعت 15 مئی تک کے لئے ملتوی کردی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: