سرورق / خبریں / مرکزی حکومت آر ایس ایس چلارہا ہے۔راہل کانگریس اقتدار پر آئی تو جی ایس ٹی کا واحد سلیب ہوگا۔ کانگریس صدر کا شاندار استقبال

مرکزی حکومت آر ایس ایس چلارہا ہے۔راہل کانگریس اقتدار پر آئی تو جی ایس ٹی کا واحد سلیب ہوگا۔ کانگریس صدر کا شاندار استقبال

بنگلور/داونگیرے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) حکومت نے جی ایس ٹی کو زیادہ پیچیدہ کرکے متعارف کیا اور ملک میں غیر ضروری نوٹ بندی کی جس کے نتیجہ میں معیشت بری متاثر ہوئی اور ملک میں روزگار کے مواقع بھی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت معیشت اور ٹیکس پر ماہرین کی رائے سننے سے احتراز کررہی ہے اور ملک میں حال ہی کے بینگنگ گھپلے اس کی بڑی مثال ہیں۔ ریاست کرناٹک میں انتخابی مہم کے پانچویں مرحلہ کے دورہ کے دوسرے دن داونگیرے میں تاجروں اور عوام سے تبادلہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بینکنگ نظام کو صرف15تا20تاجروں کے حوالے کردیاہے۔ عام تاجروں(ایس ایم بز)کی خواہشات کو نظر انداز کیاہے۔ جو حقیقی معنوں میں ملازمت کے مواقع پیداکرنے والے ہیں۔ حکومت کے اس قدم سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری میں اضافہ ہواہے اور معشیت تباہ ہوئی ہے۔راہل نے کہا کہ بی جے پی نے بڑے تجارتی اداروں کے مفاد میں پالیسیاں تیار کی ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر یہ بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی آسان بنانے کی بجائے مودی حکومت نے اسے پیچیدہ اور گبرسنگھ ٹیکس بنادیاہے۔ کانگریس کا اس بات پر یقین ہے کہ جی ایس ٹی کو آسان بناتے ہوئے چھوٹے اوسط درجہ کے تاجروں کو بااختیار بنایاجائے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: