سرورق / خبریں / مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ میں مختلف مقامات پر کل بادلو ں کی گھن گرج اور بجلی کے کڑاکوں کے ساتھ زوردار بارش ہوئی اور بجلی گرنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ بجلی کی زدمیں آنے سے لاتور (2)،عثمان آباد (2)، ناندیڑ (4) افراد جبکہ اورنگ آباد میں نالے کے پانی میں بہہ جانے سے 2دیگر افراد ہلاک ہو گئے ۔
اورنگ آباد میں کل رات ہوئی زوردار اور طوفانی بارش کے بعد رات میں اپنے گھر جانے والا چیتن چوپڑا نامی ایک شخص اپنی بُلیٹ موٹر سائیکل سمیت نالے میں بہہ گیا۔آج صبح اورنگ آباد میونسپل کارپورشن کے ایڈیشنل کمشنرسری کرشن بھال سنگھ جب موقعہ واردات پر پہنچے تو وہاں پر موجود مشتعل افراد میں سے ایک نے انھیں زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔وہاں کے لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ لاپرواہی برتنے کے جرم میں ذمہ دار ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے ۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر کے جئے بھوانی نگر علاقہ میں کل رات ایک شخص نالے میں ڈوبنے سے ہلاک ہو گیاتھا ۔اس ضمن میں اورنگ آباد میونسپل کارپورشن کے کمشنر ڈاکٹر وپُن ونائک نے ڈپٹی کمشنر رویندر نکم کو معطل کر دیاہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بی ایس این ایل صارفین کو بہتر خدمت فراہم کرے۔ منی اپا

کولار۔ ٹیلی کمیونکیشن ، کولار ضلع صلاح بورڈ کے صدر ورکن پارلیمان کے ایچ منی …

جواب دیں

%d bloggers like this: