سرورق / خبریں / مذاکرات کی پیشکش روز روز نہیں آتی، علیحدگی پسند جماعتیں خون خرابے کا خاتمہ چاہتی ہیں تو مذاکرات کریں: محبوبہ مفتی

مذاکرات کی پیشکش روز روز نہیں آتی، علیحدگی پسند جماعتیں خون خرابے کا خاتمہ چاہتی ہیں تو مذاکرات کریں: محبوبہ مفتی

سری نگر ،  (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر علیحدگی پسند جماعتیں چاہتی ہیں کہ کشمیر میں خون خرابہ بند ہو تو وہ مرکزی سرکار کی حالیہ پیشکش سے فائدہ اٹھاکر مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم علیحدگی پسند قائدین کو مجبور کرسکتے ہیں نہ ڈکٹیشن دے سکتے ہیں لیکن یہ ضرورت کہہ سکتے ہیں کہ مذاکرات کی پیشکش روز روز نہیں آئے گی۔ محترمہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز یہاں شیر کشمیر پارک میں اپنی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی یہی ماننا ہے کہ جموں وکشمیر کا کوئی ملٹری نہیں بلکہ ’سیاسی‘ حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گرینیڈ چلانے اور بندوقیں اٹھانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ محترمہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ رمضان سیز فائر کی بدولت مذاکرات کے لئے ایک سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ’یکطر فہ سیز فائر ہوا۔ خون خرابہ جو ایک معمول بن چکا تھا، اس کا سلسلہ بند ہوگیا۔ وزیر داخلہ (راجناتھ سنگھ) نے کہا کہ ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ اس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہاں کی مین اسٹریم جماعتوں کو معلوم ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ نیشنل کانفرنس کہتی ہے کہ ہمارا ایجنڈا یہ ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہمارا ایجنڈا بات چیت ہے۔ ہمارا ایجنڈا ہے کہ پڑوسی ملک سے اچھے تعلقات رکھنے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی بار بار کہتے تھے کہ آپ دوست بدل سکتے ہیں پڑوسی نہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: