سرورق / خبریں / مدھیہ پردیش: پسنجرٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اترے ، دو درجن مسافرزخمی –

مدھیہ پردیش: پسنجرٹرین کے دو ڈبے پٹری سے اترے ، دو درجن مسافرزخمی –

کٹنی ، مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی کے سلیحنا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک پسنجر ٹرین حادثہ کاشکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرین کے دو ڈبے پٹری سے نیچے اتر گئے ، اور 2 درجن مسافر زخمی ہو گئےہیں ۔زخمیوں میں 2 کی حالت نازک ہے ۔ حادثہ کے بعد بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق سلیحنا اسٹیشن سے کچھ ہی دور چلنے کے بعد یہ ٹرین حادثے کا شکار ہو گیا ۔ ریلوے حکام کی ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ریلوے پٹری ٹوٹی ہوئی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ حالانکہ حادثہ کے وقت ٹرین کی رفتار زیادہ نہیں تھی اس لئے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا لیکن اچانک زوردار جھٹکا لگنے سے مسافر کافی گھبرا گئے ۔ اس وقت کسی کی بھی سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ کیا ہوا ہے ؟ اندھیرے کی وجہ سے وہاں افرا تفری مچ گئی ۔ مسافروں نے ایک دوسرے کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکالا ۔ جبل پور ریلوے زون کے رابطہ عامہ افسر گنجن گپتا نے ٹرین حادثہ کی تصدیق کی ہے ۔ دریں اثنا نیو کٹنی جنکشن آر پی ایف ٹی آئی آر این کٹاریا بھی پولیس فورس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ انھوں نے بتا یا کہ ایمر جنسی ریلیف گاڑی سے زخمیوں کو کٹنی کے ضلع اسپتال لے جا یا گیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: