سرورق / خبریں / مدھیہ پردیش میں 60 لاکھ فرضی ووٹر: کانگریس

مدھیہ پردیش میں 60 لاکھ فرضی ووٹر: کانگریس

نئی دہلی،  (یو این آئی) کانگریس نے مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اشارے پر 60 لاکھ ووٹروں کی فرضی فہرست تیار کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو الیکشن کمیشن سے فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنے اور مجرم حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، انتخابی مہم کے سربراہ جیوتیرادتیہ سندھیا، سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ اور ویویک تنكھا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں ووٹروں کی نئی فہرست شائع کی گئی ہے اور اس میں وسیع پیمانے پر جعلسازی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے اور فہرست فوری طورپر درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ کمیشن کو پورے ثبوت کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ پوری ریاست میں تقریبا 60 لاکھ فرضی ووٹروں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ووٹر فہرستوں میں جان بوجھ کر ہیرا پھیری کی گئی ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ کیا اس میں انتظامی لاپرواہی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست میں جتنے ووٹر ہیں ان میں 13 فیصد فرضی ہیں ، یہ لاپرواہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر کی گئی جعلسازی ہے۔
انہوں نے بی جے پی پر فرضی ووٹر فہرست تیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت یہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے لیکن بی جے پی نے اس بارے میں کوئی پہل نہیں کی جس سے یہ صاف ہے کہ اسی نے فرضی فہرست تیار کرائی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: