سرورق / بین اقوامی / مدھیہ پردیش: منی ٹرک ندی میں گرا، 21 افرادہلاک، 25 زخمی –

مدھیہ پردیش: منی ٹرک ندی میں گرا، 21 افرادہلاک، 25 زخمی –

سیدھی، مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی کے بہری تھانہ علاقے میں سون ندی کے پل سے کل رات ایک منی ٹرک ندی میں گر گیا۔اس حادثہ میں اکیس افراد کی موت ہوگئی جبکہ تقریبا پچیس افراد زخمی ہیں۔ تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج شریواستو نےبتایا کہ کل رات سنگرولی کے دیوسر سے ایک بارات منی ٹرک سے ضلع کے بہری آ رہا تھا۔ راستے میں بہری اور امليا تھانہ علاقوں کے وسط میں واقع سون ندی پر بنے جوگدها پل پر ٹرک بے قابو ہوکر ریلنگ توڑتا ہوا ندی میں جا گرا۔ حادثہ کے بعد پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور فورا راحت اور امداد کام کا شروع کردیا۔
رات بھر امدادی اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے اس میں پریشانیاں بھی ہوئیں۔علی الصبح چار بجے تمام 21 مہلوکین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں تمام مرد بتا ئے گئے ہیں. فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ زخمیوں میں تقریبا 25 افراد کو کل رات ہی سیدھی ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: