سرورق / خبریں / محبوبہ نے راج ناتھ سے ملاقات کی‘ کشمیر پر تبادلہ خیال-

محبوبہ نے راج ناتھ سے ملاقات کی‘ کشمیر پر تبادلہ خیال-

نئی دہلی‘ جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج یہا ں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ریاست میں سیکورٹی کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محترمہ مفتی وزیر داخلہ سے ملاقات کے لئے صبح ان کی رہائش گاہ پر پہنچیں اور انہیں ریاست کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی جانکاری دی۔
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز پر پتھراو کے واقعات میں ملوث لوگوں کے مقدمات واپس لینے کا عمل شروع ہونے کے بعد وزیر اعلی کی مرکزی وزیر داخلہ سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ پتھربازی کے واقعات میں ملوث لوگوں کے خلا ف مقدمات واپس لینے کو ریاست میں صورت حال معمول پر لانے کی سمت میں بڑے قدم کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں لیڈروں نے وادی میں سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردانہ تشدد کے واقعات سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بار ے میں بھی بات چیت کی۔ ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ بات چیت کے لئے مقرر مرکز کے مذاکرات کار دنیشور شرما کی میٹنگوں کے پس منظر میں بھی صورت حال کو معمول پر لانے سے متعلق مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلی نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے سرحدی علاقوں میں شہری ٹھکانوں پر فائرنگ سے ہوئے نقصانات کے بارے میں بھی وزیر داخلہ کوآگاہ کیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے کل ہی ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ وہ فائرنگ سے مقامی لوگوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ دے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: