سرورق / خبریں / محبوبہ مفتی دفعہ 35 اے کے دفاع کی باتیں کرنے کے بجائے اپنا گھر ٹھیک کرے: بی جے پی

محبوبہ مفتی دفعہ 35 اے کے دفاع کی باتیں کرنے کے بجائے اپنا گھر ٹھیک کرے: بی جے پی

جموں ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا ہے کہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو دفعہ 35 اے کے دفاع کی فکر کرنے سے پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ مفتی آج کل دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کے پیچھے پڑی ہیں جبکہ ان سے اپنا گھر سنبھالا نہیں جاتا۔
رویندر رینا نے یہ باتیں یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی ایک ناتجربہ کار وزیر اعلیٰ تھیں اور وہ صحیح سے کام نہیں کرپائیں۔ رویندر رینا نے کہا کہ پی ڈی پی صدر اب کہتی ہیں کہ ’بی جے پی سے اتحاد زہر کا گھونٹ پینے کے برابر تھا‘ جبکہ بحیثیت وزیر اعلیٰ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتی تھیں۔
انہوں نے محترمہ مفتی کے دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 سے متعلق بیانات کے ردعمل میں کہا ’جب آپ وزیراعلیٰ تھیں، تب تو آپ نے اس طرح کے بیانات نہیں دیے۔ تب تو آپ کو بی جے پی بڑی اچھی لگتی تھی۔ دراصل وہ کام نہیں کرپائیں، ان کے پاس تجربہ نہیں تھا۔ جب آپ اقتدار سے باہر آگئے تو آپ کو دفعہ 35 اے ، دفعہ 370 یاد آگیا۔ یہ عوام کو بیوقوف بنانے کی ایک کوشش ہے‘۔ انہوں نے کہا ’کبھی بیان دیتی ہیں کہ اب کشمیر سے صلاح الدین اور یاسین ملک پیدا ہوں گے۔ یہ سوچتی ہیں کہ ایسی باتیں کرکے ہم دہلی کو ڈرائیں گے۔ اپنا گھر تو سنبھالا نہیں جاتا۔ دفعہ 35 اے اور دفعہ 370 کے پیچھے پڑی ہیں۔ ان کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے۔ جو ٹھیک نہیں ہے‘۔
خیال رہے کہ محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز اپنی جماعت پی ڈی پی کے 19 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں سری نگر میں منعقدہ ایک پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسند جماعتیں، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی اپنے نظریاتی اختلافات کو یکطرف رکھ کر دفعہ 35 اے کا دفاع کریں گی۔
بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ محبوبہ مفتی ایک ناتجربہ کار وزیر اعلیٰ تھیں اور وہ صحیح سے کام نہیں کرپائیں۔ انہوں نے کہا ’وہ کام نہیں کرپائیں۔ دراصل وہ کمزور اور ناتجرکار تھیں۔ وہ سوچتی تھیں کہ میں کام کروں گی لیکن ان کے دائیں بائیں گھومنے والے لوگ انہیں کام نہیں کرنے دیتے تھے‘۔
رویندر رینا نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ محترمہ مفتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا ’انہیں ڈھائی تین سال تک یہ نظر نہیں آیا کہ یہ زہر کا گھونٹ ہے۔ جب کبھی مودی جی جموں وکشمیر آتے تھے تو محبوبہ جی کے بیانات دیکھ لو۔ مودی جیسے لیڈر پوری دنیا میں کہیں نہیں ۔ نتن گڈگری جی، راج ناتھ سنگھ جی، سشما سوراج جی، نرملا سیتا رمن کے جیسا کوئی نہیں۔ مودی جی نے بھارت کے تمام خزانوں کا رخ جموں وکشمیر کی طرف موڑ دیا ہے۔ یہ سب کون کہتا تھا۔ محبوبہ جی کہتی تھیں‘۔
انہوں نے کہا ’جموں یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی جموں کے پروگراموں میں محبوبہ جی کے بیانات دیکھ لو۔ سرکار میں تھیں تو تعریفیں کرتے کرتے نہیں تھکتی تھیں۔ آج یہ اچانک زہر کا گھونٹ کیسے ہوگیا۔ جب انسان سے اقتدار چھن جاتا ہے، لاؤ لشکر کم ہوجاتی ہے، وہ سب جو آپ کو بحیثیت وزیر اعلیٰ ملتا تھا، وہ نہیں ملتا ہے۔ تو اس صورتحال میں انسان مایوس ہوتا ہی ہوگا۔ دکھ محسوس کرتا ہوگا۔ اور وہ دکھ کبھی کبھی چھلک جاتا ہے۔ وہی پریشانی اور وہی تکلیف ہے‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: