نئی دہلی، 31 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی مہنگی جیکٹ پہننے پر بی جے پی کے الزام کو اس کی مایوسی کا مظہر قرار دیا۔
محترمہ چودھری نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ بی جے پی کا مسٹر گاندھی پر ستر ہزار روپے کی جیکٹ پہننے کا الزام بے بنیاد ہے اور یہ اس کی مایوسی کا مظہر ہے۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’بی جے پی جس جیکٹ کو ستر ہزار روپے کا بتا رہی ہے آن لائن شاپنگ رائٹس پر وہی جیکٹ سات سو روپے میں مل سکتی ہے-