سرورق / خبریں / مانجھی نے این ڈی اے کو خیر باد کہا ، مهاگٹھ بندھن میں ہوں گے شامل-

مانجھی نے این ڈی اے کو خیر باد کہا ، مهاگٹھ بندھن میں ہوں گے شامل-

پٹنہ، بہار کے سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر جتن رام مانجھی نےقومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے اپنے سیاسی تعلقات کو ختم کرکے مهاگٹھ بندھن میں شامل هونے کا آج اعلان کیا۔
مسٹر مانجھی نے یہاں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وہ اب این ڈی اے کا حصہ نہیں ہیں اور اس کا رسمی اعلان جمعرات کو صبح دس بجے کریں گے۔
’ ہم‘ صدر نے کہا’’این ڈی اے سے الگ ہونے کے وجوہات کا انکشاف جمعرات کو صبح منعقد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔مهاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کے بارے میں مسٹرتیجسوی یادو کے ساتھ میٹنگ میں بات چیت کی گئی ہے اور اب صرف رسمی اعلان کرنا باقی ہے‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: