سرورق / بین اقوامی / مالی میں کار بم دھماکہ میں چار کی موت، 31زخمی –

مالی میں کار بم دھماکہ میں چار کی موت، 31زخمی –

بماکو، مغربی افریقی ملک مالی میں اتوار کو ایک فوجی گشتی دستہ پر ہوئے حملہ میں چار لوگوں کی موت اور31دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمی لوگوں میں فرانس کے چار فوجی بھی شامل ہیں۔ مالی کی حکومت اور فرانس کی فوج کی نے اس بات کی اطلاع دی۔ مالی کے وزیردفاع نے اسپتال کے ذرائع کے حوالے سے ٹوئٹر پر کہا کہ گاو میں برکھانے فوجی گشتی دستہ پر ہوئے حملہ میں چار شہریوں کی موت ہوگئی اور 31دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔ اس حملہ میں پہلے کار بم دھماکہ ہوا پھر اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ایک ریتیلی سڑک پر ملبہ سے گھری ایک بکتربند گاڑی سے کالا دھواں ہوا اٹھتا نظر آرہا ہے۔
برکھانے چار ہزار فوجیوں والے مضبوط فرانسیسی فوج کے ایک دستہ کانام ہے جو ساہیل علاقہ میں موجود فرانس کے مشرقی نوآبادیات میں تعینات ہے۔فرانس فوج کے ترجمان پیٹرک اسٹیگر نے برکھانے فوجی گشتی دستہ پر ہوئے حملے میں چار فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ مالی میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے ایک مہینہ پہلے خراب سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے اس کے بین الاقوامی اتحادیوں کو ملک میں امن بحال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے منسلک گروپوں کے لئے مالی مغربی افریقہ میں حملوں کے لئے ایک لانچنگ پیڈ بن گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: