سرورق / خبریں / مالویہ نگر کے ربر گودام میں آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی

مالویہ نگر کے ربر گودام میں آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی

نئی دہلی ، راجدھانی دہلی کے مالویہ نگر میں کل ایک ربر گودام میں آگ لگ گئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے آج ہندوستانی ٖفضائیہ کےایم آئی ۔ 17 ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی ہے ۔
ہندوستانی فضائیہ نے یہاں ایک جاری بیان میں کہا ’ ہم نے مالویہ نگر میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے پالم سے ’بانبی مہم ‘ کے لئے ایک ایم آئی ۔ 17 ہیلی کاپٹر کو لگا یا ہے ۔ اس آگ پر قابو پانے کے لئے ابھی تک 16 آگ بجھانے والی گاڑیوں کو بھی لگایا گیا لیکن اس کے باوجود آگ پوری طرح بجھ نہیں پائی ہے ۔ وہاں سے اٹھ رہے کالے دھویں نے قریبی علاقے کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ اس ہیلی کاپٹر میں ایک خاص بالٹی ہے جسے ’بانبی بکٹ ‘ کہا جاتا ہے اور اس میں بھرے پانی کو ہوا میں اوپر سے آگ لگی جگہ پر ڈالا جاتا ہے ۔ یہ ایک خاص طرح کی بڑی سی چوکور بالٹی ہوتی ہے جو ہیلی کاپٹر سے ایک کیبل کے ذریعہ نیچے لٹکائی جاتی ہے۔ جس کے پیندے میں ایک والو ہوتا ہے ، اسی کے ذریعہ جہاز کے عملے آگ لگی ہوئی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: