سرورق / بین اقوامی / مائیک پومپیو کی ایران کو جوہری منصوبہ لپیٹ کررکھنے کی صلاح

مائیک پومپیو کی ایران کو جوہری منصوبہ لپیٹ کررکھنے کی صلاح

واشنگٹن، امریکی سکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے ایران کو جوہری ہتھیار کی تیاری سے متعلق خبردار کیا ہے۔واشنگٹن نے واضح کیا کہ اگر ایران نے جوہری منصوبے پر کام بند نہیں کیا تو پوری دنیا کا قہر برداشت کرنے کے لیے تیار ہو جائے، اور اگر منصوبے پر عمل سے باز رہتا ہے تو امریکہ کو کسی ملک کے خلاف عسکری کارروائی کی ضرورت نہیں رہےگی۔سیاسی تجزیہ کار کو دیئے جانےو الے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی معاہدہ کی صورت کچھ بھی ہو لیکن جوہری ہتھیارتہران کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’مجھے امید ہے تہران کو سمجھ میں آگیا کہ اگر انہوں ں نے جوہری منصوبہ لپیٹ کر نہیں رکھا تو پوری دنیا کا غصہ ان پر گرے گا‘‘۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ’ ’اگر انہوں نے مزید چند ایک سینٹری فیوجز کا استعمال کیا، اگر انہوں نے ہتھیار بنانے کا منصوبہ شروع کیا تو پوری دنیا کے لیے یہ ناقابل برداشت ہوگا اور یقیناً یہ ایران کے مفاد میں بالکل ٹھیک نہیں ہوگا‘‘۔انہوں نے واضح کیا کہ’ ’میں ایران کے خلاف امریکی عسکری کارروائی کی بات نہیں کررہا‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: