سرورق / کھیل / لیور پول نے کیا صلاح کے ساتھ تازہ معاہدہ –

لیور پول نے کیا صلاح کے ساتھ تازہ معاہدہ –

لندن، (یو این آئی) انگلش پریمیئر لیگ کے کلب لیورپول کلب نے مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح سے نیا 5 سالہ معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت وہ 2023 ء سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے ۔26 سالہ فٹ بالر نے گذشتہ برس 34 ملین پاؤنڈ کے عوض روما سے لیورپول کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہوں نے کلب کی طرف سے 52 میچوں میں 44 گول کئے ہیں ۔ انہوں نے گذشتہ سال انگلش پریمیئر لیگ میں 32 گول کئے تھے تو 38میچوں کی لیگ میں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ تھا اور انہوں نے گولڈن بوٹ جیتا تھا۔رواں سال بیلن ڈی اور کے لئے ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کے سب سے بڑے حریف تصور کئے جانے والے صلاح نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت لیورپول کو چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچایا تھا ۔لیور پول مینیجرجرگن کلوپ نے اپنے بیان میں کہا کہ صلاح کا کلب پر اور کلب کا صلاح پر اعتماد ہی سب کچھ ہے ، امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی پرفارمنس سے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے ۔محمد صلاح نے اپنے بیان میں کہا،’’ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں نے کلب کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا ہے ۔ کلب کے ساتھ میرا اور میرے اہل خانہ کا پہلے سال بہت اچھا تجربہ رہا۔ میں لیورپول میں موجود تمام افراد اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: