سرورق / بین اقوامی / لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک، 263 کو بچا لیا گیا –

لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 11 افراد ہلاک، 263 کو بچا لیا گیا –

طرابلس، لیبیامیں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے 11افراد ہلاک جبکہ 263 کو بچا لیا گیا۔ لیبیا کے نیوی ترجمان نے بتایا دارالحکومت طرابلس سے 70 کلومیٹر کی مسافت پر واقع سبراطہ کے ساحل پر پہلے آپریشن میں 83 افراد کو بچایاگیا جبکہ 11افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔
ترجمان نے بتایا ربڑکی کشتی زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کے باعث الٹ گئی تھی جس کے باعث 11افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ بچ جانے والوں نے مدد کیلئے کوشش کی جس پر امدادی آپریشن کے ذریعے 83 لوگوں کو سمندر سے باحفاظت نکال لیاگیا۔ ترجمان نے بتایا دوسرے آپریشن میں نیونی سے ساحلی علاقے زلیٹین کے نزدیک 180افراد کوبچایا اور سمندر سے باحفاظت نکال لیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: