سرورق / بین اقوامی / لیبیا: مسلح گروپوں کے تصادم میں 16 ہوائی جہاز تباہ، اربوں ڈالر کا نقصان –

لیبیا: مسلح گروپوں کے تصادم میں 16 ہوائی جہاز تباہ، اربوں ڈالر کا نقصان –

طرابلس, لیبیا میں دو مسلح گروپوں میں ہونے والے تصادم میں 14 ہوائی جہاز تباہ ہوگئے، جن کی مالیت 2 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ایک غیرملکی خبررساں ادارہ کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو مسلح گروپوں کےمابین ہونے والے تصادم کے دوران ہوائی اڈے پر گولہ باری سے 14 سول ہوائی جہاز تباہ ہوگئے ہیں۔ لیبیا کی سرکاری فضائی کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں جہازوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ معتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دو مسلح گروپوں میں تصادم ہوا ۔
اس دوران شدید فائرنگ اور گولے و راکٹ داغے گئے جس سے ہوائی اڈے پر کھڑے ایک درجن سے زائد ہوائی جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور 12 طیارے مکمل طورپر تباہ جب کہ دیگر کو جزوی نقصان پہنچا جس سے ملکی ہوائی کمپنی کو 2 ارب ڈالر کا غیرمعمولی نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بھی 2 مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے دوران البراق ایئرلائن کی بوئنگ کمپنی کے 2 ہوائی جہاز گولہ باری سے متاثر ہوئے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: