سرورق / خبریں / لوک سبھا کے نو منتخب تین ممبران نے حلف لیا-

لوک سبھا کے نو منتخب تین ممبران نے حلف لیا-

نئی دہلی، لوک سبھا کی 3 سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے ممبران سماجوادی پارٹی کے پروین کمار نشاد اور ناگیندر پرتاب سنگھ پٹیل اور راشٹریہ جنتادل کے سرفراز عالم نے آج ایوان میں حلف لیا۔
صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کی سکریٹری جنرل سنیہ لتا نے بہار کے ارریہ سیٹ سے منتخب ہونے والے مسٹر سرفراز عالم، اترپردیش کے گورکھ پور حلقہ سے منتخب ہوئے مسٹر نشاد اور پھولپور حلقہ سے منتخب ہوئے مسٹر پٹیل کے ناموں کا اعلان کیا اور تینوں نے ہندی میں حلف لیا۔ ان ممبران کی حلف برداری کے بعد حزب مخالف نے میزیں تھپتھپاکر ان کا خیر مقدم کیا اور ’’ مبارک ہو، مبارک ہو‘‘ کہہ کر ان کو مبارکباد دی۔ پارٹی ایوان میں موجود سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو اور پارٹی کے دیگر رکن پارلیمان نے سرخ رنگ کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: