سرورق / خبریں / لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو گجرات میں گھیرنے کے لئے کانگریس نے بنائی خاص حکمت عملی –

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو گجرات میں گھیرنے کے لئے کانگریس نے بنائی خاص حکمت عملی –

احمد آباد: گجرات اسمبلی الیکشن میں سماجی اتحاد کے ذریعہ بی جے پی کو سخت چیلنج دینے کے بعد کانگریس اسی طرح کا سیاسی استعمال لوک سبھا الیکشن میں بھی کرنے کی تیاری میں ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ عام الیکشن میں ریاست کی سبھی بی جے پی مخالف طاقتوں کو اپنے ساتھ لے گی۔
کانگریس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ گجرات اسمبلی الیکشن میں ’’ٹریلر‘‘ دکھائی دیا تھا اور لوک سبھا الیکشن میں پوری فلم دکھائی دے گی، جو سب کوحیران کردے گی۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ سال گجرات اسمبلی الیکشن میں ہاردک پٹیل، الپیش ٹھاکر اور جگنیش میوانی کے ذریعہ سماجی اتحاد بناکرکانگریس نے بی جے پی کو سخت چیلنج دیا تھا۔
گجرات اسمبلی الیکشن کے بعد ریاستی انچارج بنائے گئے لوک سبھا رکن ساتو نے ریاست میں اتحاد اور سماجی اتحاد کے سوال پر کہا ’’لوک سبھا میں ہم گجرات میں ان سبھی طاقتوں کو اپنے ساتھ لیں گے، جو بی جے پی اور اس سوچ کے خلاف ہیں، ہم اسی سمت میں کام کررہے ہیں۔
گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں گجرات کی 26 لوک سبھا سیٹوں میں سے کانگریس ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی تھی۔ جب ساتو سے پوچھا گیا کہ کیا اس بار کانگریس بہتر مظاہرہ کرپائے گی؟ تو ساتو نے کہا’’اس بار ہم سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ آج کے وقت میں گجرات میں پوری طرح کانگریس کے حق میں ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مثبت اور مضبوط اپوزیشن کا کردار نبھا رہے ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ اس بار ہم بی جے پی سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ریاست میں تنظیم کو ہم پردیش سے لے کر بوتھ سطح تک مضبوط بنانے کا کام کررہے ہیں۔ اگلے کچھ ماہ میں گجرات میں ہمارے پاس پہلے سے مضبوط تنظیم ہوگی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: